12 جنوری، 2009، 12:10 PM

روس

روس نے یورپ کو گیس کی فراہمی کا معاہدہ کالعدم قراردیدیا ہے

روس نے یورپ کو گیس کی فراہمی کا معاہدہ کالعدم قراردیدیا ہے

روس نے یورپ کو گیس کی فراہمی کے معاہدے میں یوکرائن پر ہیر پھیرکا الزام لگاتے ہوئے اسے کالعدم قراردے دیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے ایٹارس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے یورپ کو گیس کی فراہمی کے معاہدے میں یوکرائن پر ہیر پھیرکا الزام لگاتے ہوئے اسے کالعدم قراردے دیاہے۔ جس کے بعد یورپ کو روسی گیس کی فراہمی بحال کرنے پر عمل درآمد تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ یوکراین نے یورپ کو گیس کی فراہمی کی نگرانی کے لیے معاہدے پر دستخط کیے مگر بعد میں اپنی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کردیا جو معاہدے میں اضافہ ہے، اس لیے معاہدے کو کالعدم تصور کیا جائے۔ یورپی یونین کا موقف ہے کہ یوکرائن کے اعلامیے سے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مگر روسی صدر دمتری میدی یوف کا کہنا ہے کہ جب تک اعلامیہ واپس نہیں لیا جاتا اس وقت تک معاہدے کو کالعدم ہی تصور کیا جائے۔ یوکرائن کے مطابق اعلامیہ صرف اس کی پوزیشن واضح کرنے کیلئے تھا لیکن روس نے اس اعلامیہ کو غیر ضروری قراردیکر معاہدے کو معطل کردیا ہے۔

 

News ID 815121

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha